اہل بیت(ع) نیوز ایجنسی ۔ ابنا ۔ کی رپورٹ کے مطابق ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ،اغوا اور تشدد کے خلاف پیر کو سندھ کے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈی بند ہيں۔ ڈاکٹروں کی بڑھتی ہوئی ٹارگٹ کلنگ، اغوا، اسپتالوں میں تشدد اور حکومت کی جانب سے ڈاکٹروں کو تحفظ دینے میں ناکامی کے خلاف پیر کو سندھ ڈاکٹرز ویلفیئرز ایسوسی یشن کی جانب سے سرکاری اسپتالوں میں اوپی ڈیز کا بائیکاٹ کیاگیا۔ ایسوسی ایشن نے پرائیویٹ کلینک بھی بند رکھنے کا اعلان کیا ہے۔ ایس ڈی ڈبلیواے کاکہنا ہے کہ ڈاکٹروں کی کوئی داد رسی کرنے والا نہیں ہے۔ ایسوسی ایشن ڈاکٹروں کے تحفظ کے لئے ہر وقت احتجاج کرتے رہے گی اور پیر کی ہڑ تال بھی اسی سلسلے کی کڑی ہے۔ سندھ ڈاکٹروں کی ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ قانون نافذ کرنے والے ادارےڈاکٹروں کو تحفظ فراہم کرنے میں ناکام رہے ہیں۔ اطلاعات ہیں کہ پیر کی شام ڈاکٹر سیاہ پٹیاں باندھ کر پی ایم اے ہاؤس کراچی میں احتجاج ریکارڈ کرائیں گے۔
.......
/169